انقرہ، 31 جولائی (یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ملک کا انٹیلی جنس محکمہ ان کے کنٹرول میں رہے گا اور فوج وزیر دفاع کے تئیں جوابدہ ہوگی۔
ایک ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے مسٹر اردغان نے کہا کہ ملک
میں فوج کی ایک ٹکڑی کی طرف سے بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد انہوں نے ایسا قدم اس لئے اٹھایا ہے کہ فوج سول کنٹرول میں رہے۔
اس درمیان ترکی کی فوجی اکادمیوں کو بند کر کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے